۶۸۔بازاروں کا قریب قریب ہوجانا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اس زمانے کے بارے میں خبر دی تھی جس میں مسافتیں کم ہوجائیں گی، اور ایک بازار سے دوسرے بازارتک پہنچ آسان ہوجائے گی، اور بہت کم وقت میں انسان عالمی منڈیوں میں گھومنے اور وہاں پر ہونے والے نفع و نقصان کا علم حاصل کرسکے گا۔ یہ سب اہل زمین کے قریب ہوجانے اور وسائل نقل و حرکت جیسے جہاز، گاڑیاں اور دیگر چیزوں میں ترقی؛ اور وسائل مواصلات جیسے ٹیلیفون، ریڈیوں ، ٹی وی اور انٹر نیٹ وغیرہ میں جدت کی وجہ ہوگا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ فتنے پھیل جائیں ، جھوٹ کی کثرت ہوجائے اور بازار قریب ہوجائیں ۔‘‘ (مسنداحمد) بازاروں میں قربت کی تین وجوہات: پہلی وجہ : بازاروں میں ہونے والے نفع و نقصان کا تیز رفتاری کے ساتھ حاصل ہونے والا علم۔ دوسری وجہ : ایک بازار سے دوسرے بازار تک تیز ترین رسائی اگر چہ یہ فاصلے کتنے ہی دور کے کیوں نہ ہوں ۔ تیسری وجہ : ان کی قیمتوں میں قریب، اور بعض تاجروں کا نفع و نقصان میں دوسرے تاجروں کی تقلید کرنا۔ شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ حدیث ابو ہریرہ میں وارد اس قربت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اس قربت کی مناسب ترین تفسیر وہی ہے جو کچھ ہمارے زمانے میں نظر آرہا ہے کہ شہر اور ملک ایک دوسرے کے قریب ہوچکے ہیں اور نئی ایجادات جیسے جہاز، گاڑیاں اور ریڈیو وغیرہ کے باعث ان کے مابین فاصلہ کم ہوگیا، اور اس طرح کی دیگر ایجادات۔‘‘ ( نے بھی یہ فاصلے کم کردیے ہیں ) واللہ اعلم |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |