Maktaba Wahhabi

169 - 362
مجھے اس کام کے لیے نہیں پیدا کیا گیا لیکن مجھے کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگ حیرانگی اور خوف سے کہنے لگے : سبحان اللہ ! بیل بھی بات کرتا ہے ؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں اس کو سچ سمجھتا ہوں ، اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما بھی اس کوسچ سمجھتے ہیں ۔‘‘ (مسلم) وحشی جانوروں اور حیوانات کا کلام کرنا جو کہ حدیث میں وارد ہوا ہے، یہ اپنے ظاہر کے مطابق حقیقی کلام ہے۔ واللہ اعلم۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’ وہ جتنا چاہے اور زیادہ پیدا کرسکتاہے بے شک اللہ تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے ۔‘‘ (فاطر:۱) ۱۲۰۔اسلام ختم ہونے تک قیامت قائم نہیں ہوگی ۱۲۱۔قرآن صحیفوں او ردلوں سے اٹھالیا جائے گا قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ فتنوں ؛ گناہوں اور جہالت کے سبب اسلام مٹ جائے گا، اور اس کی تعلیمات و مظاہر ختم ہوجائیں گے۔ لوگوں میں نہ روزہ باقی رہے گا اورنہ ہی نماز۔ قرآن کو لوگوں کے دلوں سے اٹھالیا جائے گا۔ زمین میں قرآن کی ایک آیت بھی باقی نہ رہے گی۔ اور لوگوں میں جہالت پھیل جائے گی۔یہاں تک کہ بوڑھی عمر کے عمر رسیدہ لوگ کہیں گے : ہم نے اپنے باپ دادا کو دیکھا ہے وہ یہی کلمہ ’’ لا إلہ إلا اللّٰہ‘‘ کہتے آئے ہیں ، اور ہم بھی یہی کلمہ کہتے ہیں ۔ سیّدناحذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter