Maktaba Wahhabi

114 - 362
۷۱۔مومن کا سچے خواب دیکھنا نیند میں خواب یا سپنا دیکھنا (معنوی لحاظ سے اپنی اندر بڑی گہرائی رکھتا ہے) اس کے بہت سے معانی ہیں ۔ جن میں سے کچھ صبح پھوٹنے کی طرح برابر پیش آتے ہیں ۔ اور بعض خواب جھوٹے ہوتے ہیں اور بعض پریشان خواب ہوتے ہیں اور بعض دل کے خیالات۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خوابوں کے بارے میں بھی خبر دی ہے جن کا تعلق قیامت کی نشانیوں سے ہے۔ نیک (سچا ) خواب نبوت کے حصوں میں سے چھیالیسواں حصہ ہے۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میرے بعد نبوت میں سے مبشرات کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں بچا۔ آپ سے پوچھاگیا : یارسول اللہ! مبشرات کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا: ’’اچھے (سچے) خواب ؛ جو انسان دیکھتاہے، یا اسے دیکھائے جاتے ہیں ۔‘‘ (بخاری) خوابوں کا سچا ہونا، او رمومن کے لیے اس کا بشارت ہونا قرب ِ قیامت اور دنیا کے خاتمے کی نشانی ہے۔ اس طرح کہ خواب اکثر سچے اور واقعات کے عین مطابق ہوں گے، اور نیک و کار صالح مومن لوگوں کے درمیان ایک اجنبی کی طرح ہوگا۔ اور یہ خواب اس کے لیے مونس ہوں گے۔ ان حالات میں اس کے بہت کم خواب ہی جھوٹے ہوں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب قیامت کا زمانہ قریب ہوگا، تو مسلمان کے خواب کو بہت کم جھٹلایا جائے گا، اور تم میں سب سے
Flag Counter