خاتمہ میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرتا ہوں کہ جو اس نے ہمارے لیے اس کتاب کو لکھنا اور پورا کرنا آسان کیا۔ اور میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس سے لوگوں کو فائدہ دے، اوراس کے لکھنے میں نیت کو خالص اپنی رضا کے لیے کر دے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ قیامت کی نشانیوں کو ایک نئے جاذب نظر انداز میں لکھوں ، تاکہ قاری اس سے دوہرا فائدہ حاصل کرسکے۔ مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ سے کہ میری خواہش پوری ہوچکی ہوگی اورمیرے ارادے بر آئے ہوں گے۔ کتنا ہی بہتر ہوگا کہ اس کتاب کو پڑھنے والا یا پڑھنے والی… نوک ِ قلم کو سنبھالے، اور میرے لیے اپنی آراء کااظہار کرے ، اپنے ملاحظات سے آگاہ کرے۔کتاب کے بارے میں اپنے نقطۂ نظر سے ادارہ الفرقان ٹرسٹ کو ای میل یا فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ کرے۔ میں اس کی اس مہربانی پر شکر گزار رہوں گا او رپیٹھ کے پیچھے اس کے لیے دعاگو رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو ہدایت کی توفیق دی۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی استاذ عقیدہ و ادیان و مذاہب معاصرہ، شاہ سعود یونیوورسٹی ریاض arefe5@yahoo.com **** |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |