۸۳۔کتاب اللہ کے مطابق فیصلے کو ترک کرنا اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق حکم کرنا واجب میں سے ہے۔ فرمانِ الٰہی ہے: ’’جو اللہ تعالیٰ کے اتارے ہوئے (احکام ) موافق حکم نہ دیں وہی کافر ہیں ۔‘‘ (المائدہ: ۴۴) آخری زمانے میں اسلام کی رسی ایک ایک تانت کرکے ٹوٹ جائے گی۔سب سے پہلے ختم ہونے والی چیز کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اسلام کی رسی ضرور بالضرور ایک ایک تانت کرکے ٹوٹ جائے گی۔ جب کبھی کوئی تانت ٹوٹے گی، لوگ اس کے ساتھ والی کو پکڑ لیں گے۔ سب سے پہلی ٹوٹنے والی چیز (عادلانہ حکم )فیصلہ ؛ اور سب سے آخر میں ختم ہونے والی چیز نماز ہے ۔‘‘ (مسند احمد، طبرانی) بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ نشانی بہت سارے اسلامی ممالک میں اب عام ہے۔ پس اب وہ اسلامی احکام کے صرف نکاح اور طلاق اور میراث جیسے مسائل میں ہی فیصلے کرتے ہیں ۔ رہے تجارتی معاملات، یا سزا یافتہ جرائم اور شرعی حدود ؛ تو ان میں اکثر طور پر برطانوی اور فرانسیسی قوانین کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں ۔یہی اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر فیصلہ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’ اور جو لوگ یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر حکم دینے والا اور کون ہے۔‘‘ (المائدہ: ۵۰) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |