Maktaba Wahhabi

125 - 362
۸۲۔طاقتور کا کمزور کو کھا جانا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر داخل ہوئے ؛ آپ فرمارہے تھے: ’’ اے عائشہ ! میری امت میں سے تیری قوم بہت جلد مجھ سے ملنے والی ہے۔‘‘ وہ فرماتی ہیں : جب آپ نے تشریف رکھی تو میں نے کہا : یارسول اللہ ! اللہ ہمیں آپ پر فداء کردے، جب آپ داخل ہوئے تو آپ ایسا کلام کہہ رہے تھے جس نے مجھے خوف زدہ کردیا۔ فرمایا: ’’وہ کون سا کلام ہے ؟‘‘ میں نے کہا: آپ کا خیال ہے کہ آپ کی امت میں سے میری قوم سب سے جلدی آپ سے ملنے والی ہے۔ آپ نے فرمایا: ہاں ۔ میں نے کہا : یہ کس وجہ سے ہے ؟ فرمایا: ’’موت انھیں میٹھا پھل سمجھتی ہے، اور ان کی امت ان پر سانسیں لیتی ہے۔‘‘ میں نے کہا: پھر اس کے بعد یا اس وقت لوگوں کی کیفیت کیا ہوگی؟ آپ نے فرمایا: ’’دُبي [طاقتور] ٹڈی دل کمزور کو کھا جائے گی۔ یہاں تک کہ ان پر قیامت قائم ہوگی۔‘‘ (مسند احمد) ابو عبد الرحمن نے کہا ہے : ’’ایک آدمی نے [دُبي ]کی تفسیر میں کہا ہے : وہ ٹڈی دل جس کے پر ابھی نہ نکلے ہوں ۔‘‘ اس حدیث میں بہت بڑا ظلم اور عظیم شر واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے، یہاں تک کہ طاقتور کمزور کو کھا جائے گا۔
Flag Counter