Maktaba Wahhabi

119 - 362
عذاب دنیا میں قتل، زلزلوں اور فتنوں میں رکھ دیا ہے ۔‘‘ (مسند احمد، حاکم) یا پھر ان زلزلوں کی کثرت لوگوں کے لیے سزا ہے۔ یعنی جب گناہ بڑھ جائیں گے تو اس وقت یہ زلزلے زمانے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عقاب اورعذاب ہوں گے۔ سیّدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ علم اٹھالیا جائے او رزلزلوں کی کثرت ہو۔‘‘ (بخاری) سیّدنا عبد اللہ بن حوالہ الازدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابن حوالہ! جب تو خلافت کو ارض مقدس (شام) میں اترتا دیکھے گا تو سمجھ لے کہ زلزلے مصائب اور حوادث قریب آ گئے اور اس دن قیامت لوگوں سے اس قدر قریب ہوگی جس قدر تیرے سر سے میرا ہاتھ ہے۔‘‘ (ابو داؤد) ۷۵۔عورتوں کی کثرت ۷۶۔مردوں کا کم ہوجانا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آخری زمانے میں عورتیں بڑھ جائیں گی اور مرد کم ہوجائیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عورتوں کی کثرت کی وجہ وہ فتنے بپا ہوں گے جن میں مرد قتل ہوجائیں گے، اس لیے کہ
Flag Counter