۱۹۔ لونڈی کا اپنے آقا کو جنم دینا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لونڈی (مملوکہ ) ایسے لڑکے کو جنے گی جو اس کا آقا بن جائے گا۔ اس کی ایک کیفیت یہ ہوسکتی ہے کہ کوئی آزاد شخص اپنی لونڈی سے جماع کرے،وہ اس جماع سے حاملہ ہوجائے، پھر بیٹے کو جنم دے، یہ بیٹا جوان ہوجائے۔ ایک شخص آزاد ہو، مگر اس کا باپ زندہ ہو، اورماں ابھی تک لونڈی ہو، تو یہ لڑکا بھی اس عورت کے لیے آقا ہی تصور ہوگا۔ حضرت جبرئیل والی حدیث میں ہے جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھاتوآپ نے فرمایا :’’ہاں میں اس کی علامات تمہیں بتا دیتا ہوں جب تم دیکھو کہ عورتیں اپنے مالکوں کو جنم دے رہی ہیں …‘‘ ( تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔) (مسلم ) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ’’ لونڈیاں بادشاہوں کو جنم دیں گی۔ تواس طرح ماں اس کی رعیت میں سے ایک ہوگی اور یہ بادشاہ اپنی رعیت کا سردار ہوگا۔ ۲۰۔ لباس پہنے ہوئے مگر ننگی عورتیں قیامت کی نشانیوں میں سے ایک بے پردگی اور حیا باختگی کا عام ہوجانا ہے۔ عورتیں ایسے تنگ لباس پہن کر نکلیں گی جن سے ان کے جسم کی پوری پوری حالت و کیفیت معلوم ہو رہی ہو گی۔ یا پھر ان کے لباس اتنے باریک اور تنگ ہوں گے جن سے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ان کا ستر صاف کھلا ہوا نظرآرہا ہوگا۔ وہ ظاہری طور پر تو لباس |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |