Maktaba Wahhabi

66 - 362
پہنے ہوئے ہوں گی، مگر وہ حقیقت میں اپنے لباس کے تنگ اورشفاف ہونے کی وجہ سے ننگی ہوں گی؛ کیونکہ اس لباس سے ان کے فتنہ پھیلانے والے اعضاء صاف نظرآرہے ہوں گے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’دوزخیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں کہ انہیں میں نے نہیں دیکھا ایک قسم تو اس قوم کے لوگوں کی ہے کہ جن کے پاس گایوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے اور وہ لوگوں کو ان کوڑوں سے ماریں گے، اور دوسری قسم ان عورتوں کی ہے کہ جو لباس پہننے کے بادجود ننگی ہوں گی دوسرے لوگوں کو اپنی طرف مائل کریں گی اور خود بھی مائل ہوں گی ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح ایک طرف کو جھکے ہوئے ہوں گے اور یہ عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پائیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی انتی مسافت سے آتی ہو گی۔‘‘ (مسلم ) ۲۱۔ننگے پاؤں اور ننگے سر چلنے والوں کا بڑی عمارتوں کی تعمیرمیں فخر کرنا قیامت کی وہ نشانیاں جو کہ پیش آچکی ہیں اور جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خبر دی تھی ان میں سے ایک نشانی لوگوں کا بڑی شاندار اوربلند و بالا عمارتوں پر فخر کرنا ہے۔ جب کہ اس سے پہلے وہ لوگ ننگے پاؤں چلنے والے اور بکریاں چرانے والے ہوں گے۔ یہ مسلمانوں کو فتوحات حاصل ہونے اوران میں مال و دولت کی کثرت ہوجانے ؛ اوردنیا کے بارے میں آپس میں ایک دوسرے پر سبقت بازی کی فضاء قائم ہوجانے کے بعد ہوگا۔ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے حدیث جبرئیل میں مروی ہے، جب جبرئیل امین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اورآپ سے ایمان،اسلام اورقیامت کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قیامت کی نشانیوں کے بارے میں خبر دی ؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter