Maktaba Wahhabi

85 - 362
الناس کی قیادت کریں گے۔ مگر آخر میں ایک ایسا زمانہ آئے گاکہ فاسق و فاجر ( اور نچلے درجے کے )لوگ قوموں کی قیادت کریں گے۔ ایسا یا تو ان کے پاس مال و دولت کی کثرت کی وجہ سے ہوگا یا پھر ان کے تعلقات کی یا بڑے پن کے اظہار یا جرات یا پھر اس کے اونچے حسب و نسب کی وجہ سے ہوگا۔ ۴۴۔قوم کے سب سے گھٹیا انسان کا بڑا بن جانا یہ نشانی بھی اپنے سے پہلے والی نشانی کے مشابہ ہے۔ یعنی قوم پر وہ آدمی بڑا بن جائے ؛خواہ ایسا کسی سفر میں ہو، یا کسی اجتماعی کام میں ؛ ان پر ایسا آدمی سردار ہو جائے جو اس کے لائق اورمناسب نہیں ہے ( نہ ہی وہ حکمت رکھتاہے اورنہ ہی کوئی نیک نامی ) بلکہ اس کا شمار ذلیل ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ ایسا یا تو اس وقت ہوگا جب زمانے میں ہرطرف فساد ہی پھیلا ہوگا، یا پھر اس وقت ہوگا جب ذلیل لوگوں کا غلبہ ہوجائے گا۔ ۴۵۔ کسی شخص کے شر سے بچنے کے لیے اس کی عزت کرنا یہ اس وقت ہوگا جب شریر لوگ خود ساختہ طور پر بڑے بن جائیں گے، یا پھر ان کا غلبہ ہوجائے گا۔ یہاں تک کہ لوگ کسی انسان کو اپنی مجلسوں میں بلانے اور اس کی عزت کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔ اوربیشتر اوقات ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اس کی تکلیف اور شر سے بچنے کے لیے اس کے سر پر بوسہ بھی لیا جائے ؛ اس لیے کہ اس کی بغاوت اور ظلم حد سے بڑھا ہوا ہوگا، ( اور لوگ اس سے ڈر رہے ہوں گے) ان تمام نشانیوں کے بارے میں وہ
Flag Counter