فجور کے ساتھ میل جول رکھنے سے بچ کر رہیں ۔ اور اس کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے عفت و عصمت اورپاکدامنی کا سوال کرتے رہیں ۔ ۷۸۔قرآن پڑھنے پر اجرت لینا قرآن مجید پڑھنا عبادت اور اللہ تعالیٰ کی قربت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ اصل تو یہ ہے کہ کوئی بھی عبادت دنیا کی طلب کے لیے نہیں ۔ بلکہ آخرت اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قرب قیامت ایک ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھے گی، اور وہ لوگ غمی اور خوشی کی مجلسوں میں اپنی آوازوں کو خوبصورت بنائیں گے تاکہ وہ اس پر کچھ مال حاصل کرسکیں ۔ سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایک آدمی پر ہوا، جو کچھ لوگوں کو قرآن پڑھ کر سنا رہا تھا۔ جب قراء ت سے فراغ ہوا تو ان سے مال مانگنے لگا۔ تو سیّدنا عمران نے کہا : إنا للّٰہ و إ نا إلیہ راجعون۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ؛ آپ فرماتے تھے : ’’جو کوئی قرآن پڑھے، اسے چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے سوال کرے۔ بے شک ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھیں گے اور لوگوں سے اس پر اجرت طلب کریں گے۔‘‘ (مسند احمد، شعیب ارناؤوط نے حسن کہا ہے۔) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |