۱۰۷۔یہ کہ میراث تقسیم نہیں کی جائے گی ۱۰۸۔لوگوں کو غنیمت پر کوئی خوشی نہیں ہوگی یہ دونوں نشانیاں آخری زمانے میں ظاہر ہوں گی؛ جب قتل و قتال بہت بڑھ جائے گا، اور عیسائیوں کے ساتھ بہت سخت جنگیں ہوں گی۔ سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں میراث کو تقسیم نہیں کیا جائے گا اور مال غنیمت پر کوئی خوشی نہیں ہو گی ۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے شام کی طرف اشارہ کیا۔ اس کی تفصیل سابقہ نشانی میں گزر چکی ہے۔ ۱۰۹۔لوگ پھر سے پرانی سواریوں اور اسلحہ کی طرف پلٹ جائیں گے اس سے قبل اس کا ذکر گزرچکاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پھر اسی دوران مسلمان ایک اور بڑی آفت کی خبر سنیں گے جو اس سے بھی بڑی ہوگی۔ پس ان کے پاس ایک چیخنے والا آئے گا کہ: دجال ان کے بعد ان کے بال بچوں میں آگیا ہے۔ یہ سنتے ہی اپنے ہاتھوں میں موجود چیزوں کو پھینک دیں گے اور اس کی طرف متوجہ ہوں جائیں گے۔ پھر دس سواروں کا ہراول دستہ روانہ کریں گے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |