Maktaba Wahhabi

182 - 362
۱۳۰۔سفر کے نئے سازو سامان (گاڑیاں وغیرہ) آخری زمانے کی تفصیلات اور اس کی ایجادات کے بارے میں کئی احادیث میں آیا ہے۔ یا بعض احادیث سے اس جانب اشارہ سمجھا جاسکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بازاروں کی کثرت اورزمانے کی قربت کی خبر دی ہے۔ اس سے بعض علماء نے یہ سمجھا ہے کہ یہ ہمارے زمانے کی گاڑیوں (اور ذرائع نقل و حرکت ) کی طرف اشارہ ہے۔ جیسا کہ اس طرف علامہ البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ صحیحہ اوردوسری کتابوں میں بھی اشارہ دیا ہے۔ ابن حبان نے اپنی صحیح میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوع حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میری امت کے آخر میں لوگ ایسی کاٹھیوں پر سوار ہوں گے، جو کجاووں کے مشابہ ہوں گی، وہ مسجدوں کے دروازوں پر اتریں گے، اوران کی عورتیں لباس پہنے ہوئے ننگی ہوں گی ۔‘‘ (کجاووں کے مشابہ ):اس میں اشارہ ہے کہ نئی سواریاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ دیکھی تھیں ؛ اور ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے مراد گاڑیاں ہیں ۔
Flag Counter