۱۱۵۔جہجہاہ نامی آدمی کا ظہور آخری زمانے میں جو لوگ ظاہر ہوں گے،یالوگوں میں جن کا غلبہ اور غلغلہ ہوگا،ان میں سے بعض کے اوصاف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیے ہیں اور بعضوں کے نام لیے ہیں ۔ ان ہی لوگوں میں سے ایک جہجہاہ نامی شخص ہوگا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دن اور رات اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے یہاں تک کہ غلاموں میں سے ایک آدمی بادشاہ بن جائے ؛ اس کانام جہجہاہ لیا جاتا ہوگا۔‘‘ (مسلم) ایک نسخہ میں ہے: ’’اس کا نام جہجہل ہوگا۔ ‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جہجہاہ اصل میں چیخ کو کہتے ہیں ۔ ‘‘ ۱۱۶۔درندوں اورجمادات کا گفتگو کرنا ۱۱۷۔لاٹھی (کوڑے) کا ایک کونا بات کرے گا ۱۱۸۔جوتے کا تسمہ بات کرے گا ۱۱۹۔انسان کی ران اس کے گھر والوں کی متعلق خبریں دے گی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر بھی دی ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ درندے، وحشی جانور باتیں کرنے لگیں گے اور انسان کا کوڑا ،جوتے کا تسمہ اور انسان کی ران باتیں کریں گے۔ سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |