۹۰۔تباہ کن بارشیں (جن سے کوئی بھی مٹی کا گھر نہیں بچ سکے گا) قیامت کی نشانیوں میں سے ایک جس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے، وہ آسمانوں سے بارش کا نازل ہونا ہے، جس کے سامنے کوئی مٹی اور پتھر کا گھرنہ ٹھہر سکے گا سوائے اونٹوں کے بالوں سے بنائے ہوئے خیموں کے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ آسمانوں سے بارش برسے گی، جس سے کوئی مٹی اور پتھر کا بنا ہوا گھر نہیں بچ سکے گا اور نہ ہی کوئی اور سوائے اونٹوں کے بالوں سے بنائے ہوئے گھر کے ۔‘‘(مسند احمد) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |