۸۰۔لوگوں کا بلاطلب گواہی پر تیار رہنا ۸۱۔ان لوگوں کاظہور جو منتیں مانیں گے مگر انہیں پورانہیں کریں گے یہ دونوں علامتیں بھی سابقہ حدیث میں وارد ہوئی ہیں : ’’… ان کے بعد ایک ایسی قوم کے لوگ آئیں گے جو بغیر گواہی مانگے کے گواہی دیں گے اور خیانت کریں گے اور انہیں امانت دار نہیں سمجھا جائے گا اور منتیں مانیں گے لیکن ان کو پورا نہیں کریں گے…‘‘ (بخاری) یہ دونوں وصف دوسرے لوگوں پر بغیر طلب اور بغیر علم کے گواہی دینے میں تساہل (سستی ) سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اور کثرت کے ساتھ نذر ماننا مگر اسے پورا نہ کرنا، یہ دونوں وصف دین کے کمزور؛ ایمانی کمزوری اور دل میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے نہ ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |