Maktaba Wahhabi

159 - 362
’’ میں ان کے نام اور آبا اجداد کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگوں کو پہچانتا ہوں اور وہ اس دن اہل زمین سے بہترین شہسوار ہوں گے یا اس دن وہ زمین والوں میں سے بہترین شہسوار ہوں گے۔‘‘ (مسلم) ۱۱۰۔بیت المقدس کی ویرانی ۱۱۱۔مدینہ کی ویرانی اور اس کا اہل مدینہ اور زائرین سے خالی ہوجانا سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بیت المقدس کی آبادی مدینہ کی تخریب کا سبب ہے، اور جنگ وجدال قسطنطنیہ کی فتح کا سبب ہے اور قسطنطنیہ کی فتح دجال کے نکلنے کا سبب ہے۔‘‘ پھر آپ نے اپنی حدیث بیان کرنے والے کی ران یا کندھے پر مارا اور فرمایا کہ’’ بے شک یہ ایسا ہونا اسی طرح سچ اور حق ہے جیسا کہ تمہارا یہاں ہونا یا یہاں بیٹھا ہونا حق ہے۔‘‘ (ابو داؤد ) مدینہ منورہ کی تخریب کا معنی یہ ہے کہ یہ شہر اس کے باشندوں اور زیارت کرنے والوں سے خالی ہوجائے گا۔ سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ بن جبل کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ایک عظیم فتنہ اور اس کے بعد فتح قسطنطنیہ اور دجال کا نکلنا سات ماہ کے اندر ہوگا۔‘‘ (ابو داؤد )
Flag Counter