لوگ دین سے دور ہوجائیں گے، اور علم سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ اوران میں سے ایک گروہ دوبارہ بتوں کی بندگی کرنے لگ جائے گا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دوس قبیلہ کی عورتیں ذوالخصلہ کے بت خانہ میں چکر نہ لگائیں ۔‘‘ (بخاری) ذو الخصلہ وہ بت خانہ ہے جہاں پر جاہلیت میں دوس قبیلہ والے پوجا پاٹ کیا کرتے تھے۔ دوس قبیلہ جزیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں رہتا ہے۔ ۱۲۵۔قریشی قبیلے کا ختم ہوجانا قریش عربی قبائل میں سے ایک قبیلہ ہے۔ جو کہ بنو فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ کے نسب سے معروف ہے۔ قریش کا لقب ان کی اولاد پر غالب آگیا۔ قریش تقارش سے نکلا ہے، جس کا معنی ہے تجارت۔ اس لیے کہ یہ لوگ تاجر تھے توقریش کہلائے۔ قریش کی کئی ایک شاخیں ہیں : بنو حارث بن فہر، بنو جذیمہ ؛ بنو عائذہ ؛ بنو لؤي بن غالب، بنو عامر بن لوی، بنو عدی |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |