Maktaba Wahhabi

98 - 362
۵۷۔قرآن کے علاوہ باقی کتابوں کا عام ہوجانا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کتابوں میں لوگوں کی رغبت بڑھ جائے گی۔ کتابیں خریدو فروخت ہوں گی، چھاپی جائیں گی، اور کتب خانوں میں ان کی مارکیٹنگ قرآن سے زیادہ ہوجائے گی۔ اس کی دلیل سابقہ حدیث ہے، جس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ …اور لوگوں میں ’’ مساۃ‘‘ پھیل جائے گی؟ میں نے پوچھا : یارسول اللہ ! یہ ’’مساۃ ‘‘ کیا چیز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہر وہ چیز جو کتاب اللہ کے سوا لکھی جائے۔‘‘ (طبرانی) ۵۸۔ایسا زمانہ جب پڑھنے والے زیادہ ہوں گے علماء اور فقہاء کم ہوں گے بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر بھی دی تھی کہ قرب قیامت میں (کتابیں ) پڑھنے والے زیادہ ہوجائیں گے مگر فقہاء اور علماء کم ہوجائیں گے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جب پڑھنے والے زیادہ ہوجائیں گے، اور فقہاء کم ہوجائیں گے، علم اٹھا لیا جائے گا، اور ہرج بہت زیادہ ہوجائے گا۔ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ ! یہ ہرج کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا: تمہارا آپس میں قتل کرنا، پھر اس کے بعد ایسا زمانہ آئے گا جب قرآن
Flag Counter