مگر یہ نشانی بہت ہی آ خر میں ہوگی اس لیے کہ یاجوج ماجوج کے بعد بھی حج ہوتا رہے گا۔سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ضرور بالضرور اس گھر کا حج کیا جائے گا، اور اس کاعمرہ بھی کیا جائے گا، یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی ۔‘‘ (بخاری) شاید کہ اس حدیث ’’ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ بیت اللہ کا حج ختم نہ ہو جائے ۔‘‘سے مراد یہ ہو کہ جنگوں کے زمانے میں بیت اللہ کا حج منقطع ہوجائے۔ اور پھر اس کے بعد دوبارہ حج کیا جانا شروع ہوجائے، یا ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ بعض اقوام کوحج سے روک دیا جائے۔واللہ اعلم ۱۲۴۔بعض عرب قبیلوں کا بتوں کی پوجا پر لوٹ جانا جزیرۂ عرب میں شرک تھا اور بتوں کی پوجا کی جاتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو قوت د ی اور اپنے لشکر سے ان کی تائید (مدد و نصرت )کی۔ یہاں تک کہ آپ نے بت مٹادیے، اور اللہ وحدہ لاشریک کی توحید بجالائی جانے لگی۔ مگر قرب قیامت میں ایک مرحلہ ایسا بھی آئے گا کہ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |