Maktaba Wahhabi

89 - 362
نہ ہی تلاوت قرآن کے لیے۔یہ بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے سچے ہونے کی ایک دلیل ہے۔ مسلمان پر واجب ہوتا ہے کہ وہ ان چیزوں سے بچ کررہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’بے شک گانا بجانا دل میں نفاق کو ایسے پیدا کرتا ہے جیسے پانی سے فصلیں اگتی ہیں ۔ ‘‘ ۵۰۔لوگوں کاموت کی تمنا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا زمانہ آنے کی خبر دی تھی جس میں ظلم اور فتنے اور آزمائشیں اس قدر بڑھ جائیں گے کہ کوئی انسان اپنے کسی دوست کی قبر پر سے گزرے گا توتمنی کرے گا : اے کاش! وہ اس قبر میں اپنے ساتھی کی جگہ ہوتا ؛ وہ ایسی تمنا شدید آزمائشوں کی وجہ سے کرے گا تاکہ وہ ان سختیوں او رپریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرے جن کی تلخی موت سے بھی بڑھ کر ہے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ و قدرت میں میری جان ہے! دنیا ختم نہ ہوگی یہاں تک کہ آدمی قبر
Flag Counter