نے فرمایا: ’’ میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے مگر اس کا نام کچھ اور رکھ دیں گے۔ اور ان کی سر پرستی میں باجے بجیں گے اور گانے والیاں گائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو زمین میں دھنسا دے گا اور ان میں سے بعض کی شکلوں کو بگاڑ کر خنزیر اور بندر بنادے گا۔‘‘(حدیث صحیح ، ابن ماجہ ) آج کے اس دور میں خطرناک ترین اللہ تعالیٰ کی نافرمانی جس سے لوگوں کو آزمایا جارہا ہے وہ گانوں کا سننا اور آلات طرب کا عام ہونا ہے۔ جو کہ دل میں پیدا ہونے والے امراض کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ جن سے انسان اللہ تعالیٰ کی یاد اور نماز کی ادائیگی ؛ قرآن پاک کی تلاوت اور اس سے فائدہ حاصل کرنے سے رک جاتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں کہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔ ‘‘ (لقمان: ۶) مفسرین نے لغو باتوں کی تفسیر گانے بجانے کے آلات سے کی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے بجانے کے آلات، زنا کاری اور شرب نوشی کو ایک ہی جگہ ملا کر بیان کیا ہے، فرمایا: ’’میری امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو زنا، ریشم ، شراب اور گانے بجانے کے آلات کو حلال سمجھیں گے۔‘‘ (اس کی وجہ ان چیزوں کا بنا کسی روک ٹوک کے عام ہوجاناہے۔) آج کل کے دور میں گانے بجانے کا عام ہونا کسی بیان کا محتاج نہیں رہا۔ ایسے ٹی وی چینل قائم کیے گئے ہیں جو صرف اور صرف مختلف قسم کے میوزک اور گانے بجانے پیش کرتے رہتے ہیں ۔ اور ایسے بہت سے ٹی وی چینلز ایسے ہیں جن کاکام چوبیس گھنٹے موسیقی اور گانے پیش کرنا ہے۔اس میں کوئی وقفہ نہیں ہوتا ؛ نہ ہی خبر و اخبار کے لیے |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |