آپ سے پوچھا گیا : یارسول اللہ! رویبضہ کیا چیز ہے ؟ توآپ نے فرمایا: ’’بیوقوف جب عام لوگوں کے معاملات میں باتیں کرنے لگے ۔‘‘ (ترمذی ) ہمارے اس زمانے میں یہ نشانی بھی صاف ظاہر ہے کہ نچلے درجے کے لوگ اوپر آگئے ہیں ، اورانہیں اچھے اور نیک لوگوں پر ترجیح حاصل ہے۔اور معاملات بیوقوف اور گھٹیا لوگوں کے ہاتھوں میں ہے، یہ بات عام ہوچکی ہے۔ واجب تو یہ تھا کہ لوگوں کے معاملات پر ذمہ دار بنانے اور ان کی سیاست پر اہل علم و عقل اور تجربہ کار لوگوں آگے لایا جائے۔ لوگوں کے احوال پر غور کرنے والا انسان دیکھے گا کہ لوگ بھی ایسے ہی افراد میں میلان رکھنے لگے ہیں ، اگرچہ اس میں ان کے دین و ایمان اور مال و متاع کا سودا ہی کیوں نہ ہو، اسی لیے انہوں نے جاہل لوگوں کواپنا سردار بنالیا ہے۔ ۶۴۔سب سے گھٹیا انسان کا سب سے خوش قسمت ہوجانا قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ ایسا وقت آئے گا جس میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا تصورکیا جائے گا۔ خائن کو امین بنایا جائے گا اور امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا۔ لوگوں کا معاملہ بیوقوفوں کے ہاتھ چلا جائے گا۔ عہد امارت غیر اہل لوگوں کے سپرد کر دیے جائیں گے۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دن اور راتیں گزر جائیں گے ( یعنی ایک وقت ایسا آئے گا)کہ لوگوں میں سب سے معزز دنیا کے لحاظ سے لکع ابن لکع ہو گا۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’قریب ہے کہ لکع ابن لکع دنیا پر غالب آجائے گا۔‘‘ یہ بھی ارشاد ہے: ’’دنیا ختم نہیں ہو گی یہاں تک کہ وہ لکع ابن لکع ہو جائے گی۔‘‘ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |