۹۱۔آسمانوں سے بارشیں ہوں گی مگر زمین کچھ بھی نہیں اگائے گی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک جس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے، وہ آسمانوں سے عام بارش کا نازل ہونا ہے، مگر (اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا) زمین فصلیں اور پھل نہیں اگائے گی۔سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ آسمانوں سے عام بارش برسے گی، مگر زمین کچھ بھی نہیں اگائے گی ۔‘‘ (مسند احمد ، ابو یعلی) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسا زمین سے برکت اٹھ جانے کی وجہ سے ہوگا۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ خشک سالی یہ نہیں ہے کہ بارش نہ ہو، مگر خشک سالی (اور قحط) یہ ہے کہ آسمانوں سے بارش ہو، مگر زمین کچھ بھی نہ اگے۔‘‘ (مسند احمد) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |