۱۳۱۔امام مہدی کا ظہور آخری زمانے میں فساد کی کثرت اور ظلم کے انتشار کے ساتھ ؛جب کہ طاقتور کمزور کو کھا رہا ہوگا؛اہل شر و فتنہ غالب ہوں گے، اور حکومت ان کے ہاتھوں میں ہوگی ؛ اس وقت مومنین ایک نئی صبح کے منتظر ہوں گے۔ جس صبح میں اللہ تعالیٰ ان تمام مظالم کوختم کردیں گے،جو اس وقت پھیلے ہوئے ہیں ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ محمد بن عبد اللہ الحسنی العلوی مہدی کو ظہور کی اجازت دیں گے۔ ٭ یہ مہدی کون ہے؟ ٭ اس کے ظہور کے اسباب کیا ہیں ؟ ٭ وہ کہاں پرظاہر ہوگا؟ ٭ کیا وہ اس وقت موجود ہے؟ ٭ وہ مہدی ظہور کے بعد کیا کرے گا؟ ٭ اس کی اتباع کرنے والے کون ہوں گے؟ ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے سوال ہیں ، جو کہ صرف مہدی کا لفظ سننے سے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں ۔ آنے والے صفحات میں ہم ان سوالوں کا وضاحت اور اختصار کے ساتھ جواب دیں گے۔ امام مہدی کانام اور نسب : آپ کا نام و نسب …محمد بن عبد اللہ الحسنی العلوی ہے۔ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے، سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے جناب حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اولاد ہوں گے۔ سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ دنیاکے ختم ہونے میں ایک دن بھی باقی ہوگا تو اللہ نے اس دن کو اتنا لمبا کر دیں گے یہاں تک کہ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |