ایک آدمی مجھ سے یا فرمایا کہ اہل بیت میں سے بھیجیں گے جس کا نام مرے نام سے اور جس کے باپ کے نام مرے باپ کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا۔‘‘ (ابو داؤد) ظہور کا سبب: یہ نیک انسان آخری زمانے میں ظاہر ہوگا۔ ایسا اس وقت ہوگا جب فساد عام ہوگا، برائیاں کثرت کے ساتھ ہوں گی۔ ظلم زورں پر ہوگا، عدل کم ہوگا۔ مہدی ہی وہ انسان ہوگا جس کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ اس امت کے احوال کی اصلاح فرمائیں گے۔ اس انسان کواہل سنت والجماعت کے ہاں مہدی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کے لیے اس کے پیروکار جمع ہوجائیں گے۔ وہ کئی جنگوں میں مومنین کی قیادت کریں گے۔ اور ایک دانش مند قائد اور حاکم ہوں گے۔ مہدی کی صفات: سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مہدی مجھ سے ہوگا،یعنی میری نسل سے ہوگا۔ یہ مہدی کانسب ہے۔ پھر ان کی پیدائشی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا: ’’ روشن پیشانی اور بلند ناک والے ہوں گے زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھریں گے جس طرح وہ ظلم وجور سے بھر دی گئی تھی اور سات سال تک حکومت کریں گے۔‘‘ (ابو داؤد) آپ کی حکومت کی مدت کے بارے میں آگے آرہا ہے۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |