Maktaba Wahhabi

185 - 362
امام مہدی کی صفات : اس کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی طرح ہوگا، اوراس کے باپ کے نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا۔ پس آپ کانام محمد بن عبد اللہ ہوگا۔ آل بیت سے ہوں گے۔ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی نسل سے ہوں گے۔ حسن بن علیؓ کی نسل سے ہونے میں حکمت: جناب حسن بن علی رضی اللہ عنہما اپنے والد کی شہادت کے بعد خلیفہ بنے۔ اس وقت مسلمانوں کے دو امیر ہوگئے: ٭ سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ ، ان کی امارت عراق، حجاز اور دوسرے علاقوں میں تھی۔ ٭ جناب معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما ، ان کی امارت شام اور اس کے گرد و نواح میں تھی۔ سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ نے چھ ماہ خلیفہ رہنے کے بعد بغیر کسی دنیاوی معاوضہ کے؛صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور مسلمانوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی خاطر؛ اورمسلمانوں کے خون بچانے کی خاطر سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں تنازل کرلیا۔ جو انسان کسی چیز کو اللہ کی رضا کے لیے چھوڑ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے یا اس کی اولاد کو اس سے زیادہ عطا کرتے ہیں ۔ (المنار المنیف لابن قیم :۱۵۱) آپ کی حکومت کی مدت : آپ مسلمانوں پر سات سال تک حکومت کریں گے، اس مدت میں وہ زمین کو عدل سے ایسے بھر دیں گے جیسے اس سے پہلے ظلم سے بھر گئی تھی۔ ان کے دور میں اس امت پر بہت بڑی نعمتیں ہوں گی، زمین اپنی نباتات نکالے گی، آسمان پانی برسائے گا، اور مال بغیر گنے دیا جائے گا۔ اس بارے میں احادیث عنقریب آئیں گی۔
Flag Counter