Maktaba Wahhabi

186 - 362
مہدی کہاں سے نکلے گا؟ مہدی محمد بن عبداللہ الحسنی العلوی مشرق کی جانب سے نکلے گا۔ وہ اپنے خروج کے وقت اکیلا نہیں ہوگا، بلکہ اللہ تعالیٰ مشرق کے لوگوں سے اس کی مدد کریں گے، جو کہ دین دار ہوں گے۔ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے، جیسا کہ حدیث میں وارد ہوا ہے۔ آپ کے خروج کا وقت : آخر زمانے میں جب لوگوں کا معاملہ نہایت مضطرب ہو گا تو خلفاء کی تین اولادیں کعبہ کی سیادت پر لڑیں گی۔ ان میں سے ہر ایک کعبہ پر اپنی سیادت اور غلبے کا ارادہ رکھتا ہو گا۔لیکن یہ ان میں سے کسی کو بھی حاصل نہ ہوگی۔ اس وقت مکہ میں امام مہدی کا ظہور ہو گا اور یہ بات لوگوں میں مشہور ہو جائے گی تو کعبہ کے پاس ، سمع ، اطاعت اور اتباع پر ان کی بیعت کی جائے گی۔ سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تمہارے خزانے کے پاس تین فریق باہم لڑائی کریں گے اور تینوں ہی خلیفہ کے بیٹے ہوں گے لیکن یہ ان میں سے کسی ایک کو نہ ملے گا ۔ پھر مشرق کی جانب سے ایک بہت بڑی جماعت جھنڈوں کے ساتھ آتی ہو ئی نظر آئے گی وہ تم سے ایسا قتال کریں گے کہ کبھی کسی قوم نے ایسی لڑائی نہیں کی۔ سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، پھر آپ نے کچھ چیزیں ذکر کیں جنہیں میں یاد نہ رکھ سکا۔ پس جب تم ان کو دیکھو تو اس کی بیعت کر لو اگرچہ تم کو گھٹنوں کے بل برف پر ہی کیوں نہ چلنا پڑے۔‘‘ تمام خلیفہ کے بیٹے: …یعنی تین آدمی ہوں گے اور ان میں سے ہر ایک کے پیرو کار ہوں گے اور ان تمام کے باپ بادشاہ ہوں گے اور ان میں سے ہر ایک اپنے باپ جیسی بادشاہت کا مطالبہ کرے گا۔
Flag Counter