Maktaba Wahhabi

187 - 362
تمہارا خزانہ:…ایک قول کے مطابق کعبہ کا خزانہ ، یعنی کعبہ کے نیچے سونا اور مدفون خزانہ ہے۔ ایک دوسرے قول کے مطابق حکومت اور خلافت ہے ، اور ایک قول کے مطابق وہ سونے کا پہاڑ ہے جو دریائے فرات سے نظر آئے گا۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اہل مشرق کی اس کے ساتھ تائید ہو تی ہے کہ وہ اس کی مدد کریں گے ، اس کی بادشاہت کو قائم کریں گے، اور اس کی حکومت کو مضبوط کریں گے اور ان کے جھنڈے سیاہ ہوں گے۔ یہ وقار اور رعب پر دلالت کرتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا رنگ بھی سیاہ تھا جسے’’عقاب ‘‘ کہا جاتا تھا۔ سیّدنا ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اس اُمت کے آخر زمانے میں مہدی کا ظہور ہو گا ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نفع مند بارش سے پانی پلائے گا ۔ زمین اپنا سبزہ اُگائے گی اور لوگوں کے درمیان برابری ہو گی۔ اور ( اس وقت) چرنے والے جانوروں کی کثرت ہو گی ، اور اُمت کی تعداد بڑھ جائے گی۔ وہ ستر یا اسی سال زندہ رہیں گے۔ ایک روایت میں یہ لفظ ہیں : ’’پھر اس اُمت کے چلے جانے کے بعد والی زندگی میں کوئی خیر نہیں ہو گی۔‘‘ یعطي المال صحاحا:…اس کا مطلب ہے کہ لوگوں میں برابری ہو گی۔او ر یہ اس بات پر دلالت ہے کہ امام مہدی کی وفات کے بعد شر اور بڑے بڑے فتنوں کا ایک مرتبہ پھر ظہور ہو گا۔
Flag Counter