۷۰۔لوگوں کا امامت کے لیے ایک دوسرے کو آگے کرنا: قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک لوگوں میں جہالت کا پھیل جاناہے۔ یہاں تک کہ لوگ کسی ایسے انسان کو نہیں پائیں گے جو انہیں نماز پڑھا سکے، اس لیے وہ ایک دوسرے کو دھکے دے کر نماز پڑھانے کے لیے آگے کریں گے۔ مگر وہ شرعی احکام سے جہالت اور قران کی تلاوت میں نا اہل ہونے کی وجہ سے نماز نہیں پڑھائے گا۔ سیّدہ سلامہ بنت حر سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ’’قیامت کی نشانیوں میں سے یہ نشانی یہ بھی ہے کہ اہل مسجد آپس میں لڑیں گے اور ان کو کوئی نماز پڑھانے والا نہیں ملے گا۔‘‘ (ابوداؤد ) سیّدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا، جس میں وہ اکھٹے ہوں گے اور مسجد میں نماز پڑھیں گے، مگر ان میں ایک بھی مومن نہیں ہوگا ۔‘‘ (مستدرک حاکم) الحمد للّٰہ! یہ زمانہ ابھی تک نہیں آیا، ابھی علمی حلقے آباد ہیں اور علمائے کرام ہر جگہ پر موجود ہیں ؛ مساجد علمائے کرام اور طلباء ماہرقاریوں سے بھری ہوئی ہیں۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |