Maktaba Wahhabi

173 - 362
اور انہیں مختلف رنگوں میں اٹھایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیتوں پر اٹھائیں گے۔‘‘ (مسلم) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کعبہ پر ایک لشکر حملہ کرے گا، جب وہ صحراء میں پہنچیں گے تو ان کا شروع سے لے کر آخری آدمی تک زمین میں دھنس جائے گا۔آپ فرماتی ہیں کہ میں نے کہا : یارسول اللہ! کیسے ان کا شروع سے لے کر آخری آدمی تک زمین میں دھنس جائے گاجب کہ ان میں چرواہے بھی ہوں گے، اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: ان کا شروع سے لے کر آخری آدمی تک زمین میں دھنس جائے گا اور پھر ان لوگوں کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔‘‘ (بخاری) اس کی تفصیل امام مہدی کے ضمن میں آرہی ہے۔ ۱۲۳۔بیت اللہ کا حج ترک کردینا آخری زمانے میں پیش آنے والے واقعات اور فتنوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کعبۃ اللہ پر ایسا زمانہ آئے گا جب حج اور عمرہ ختم ہوجائے گا۔ سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ بیت اللہ کا حج ختم نہ ہو جائے ۔‘‘ (ابو یعلی)
Flag Counter