’’قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم ترکوں سے جنگ کرو؛چھوٹی آنکھوں والے، سرخ چہروں والے، اور چپٹی ہوئی ناک والے؛ان کے چہرے چمڑہ دار ڈھال کی طرح چوڑے چوڑے ہوں گے، اورقیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے جنگ کرو جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔‘‘ ( متفق علیہ ) ۱۵۔ظالموں کا ظہور جولوگوں کو کوڑوں سے ماریں گے قیامت کی وہ نشانیاں جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے، ان میں سے ایک ظالم حکمرانوں کے ظالم مدد گار ہیں ۔ جو لوگوں کو ایسے کوڑوں سے ماریں گے جو گائے کی دم سے مشابہت رکھتے ہوں گے۔ یہ کوڑے کئی طرح کے ہوسکتے ہیں ، مثلاً: برقی کوڑے، لاٹھیاں اور چمڑے کے کوڑے وغیرہ۔ سیّدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آخری زمانے میں اس امت پر ایسے لوگ مسلط ہوں گے جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، وہ اللہ کے غصے میں صبح کریں گے، اور اللہ کے غضب میں شام کریں گے۔‘‘ (مسند احمد ) سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دوزخیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں کہ انہیں میں نے نہیں دیکھا ایک قسم تو اس قوم کے لوگوں کی ہے کہ جن کے پاس گایوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے اور وہ لوگوں کو ان کوڑوں سے ماریں گے۔‘‘ (مسلم) اور جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |