Maktaba Wahhabi

82 - 362
شخص کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں اور رحمت بھیجتے ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتا ہے۔‘‘ (ترمذی ) آخری زمانے میں لوگ قرآن و حدیث اور فقہ کا علم غیر اللہ کے لیے حاصل کریں گے، جس سے مقصود شہرت کمانا، غلبہ حاصل کرنا یا اس طرح کے دیگر مقاصد ہوں ۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب مال غنیمت کو ذاتی دولت سمجھا جائے گا؛ …اور علم کا حصول غیردین کے لیے ہوگا …۔‘‘ (یہ پوری حدیث علامت نمبر ۴۵ میں آرہی ہے۔) ۴۰۔بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی انسان اپنی ماں کی نافرمانی کرے گا اور اپنی ماں کی نافرمانی اور ناراضگی میں اپنی بیوی کی اطاعت کرے گا۔ یہ بیشتر اوقات اپنے والد کی نافرمانی کرے گا۔یہ بات آج کل بالکل عیاں ہے۔ اس بات کا اکثر اوقات مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ ماں گھر میں اکیلی ہی رہتی ہے ؛ بہت کم ہی اس کے بیٹے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں یا اس کی ملاقات کے لیے جاتے ہیں ۔جب کہ والدین کے مقابلہ میں بیوی اور بچے عزت و تونگری اور خوشحالی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ۔ اور اگر کہیں پر کوئی ماں باپ اپنے بیٹوں کے ساتھ رہتے بھی ہیں تو ان کاایسے خیال نہیں رکھا جاتا جیسے باقی لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جیسا کہ جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب مال غنیمت کو ذاتی دولت سمجھا جائے گا …اور انسان اپنی
Flag Counter