Maktaba Wahhabi

108 - 362
(لکع ابن لکع) بیکار چیز: مخلوق کے ہاں جس کی کوئی تعریف اور قدر نہیں ۔ اہل عرب کے ہاں بہرے آدمی کو کہتے ہیں ۔ لکع حمقاء اور جہلاء پر دلالت کے لحاظ سے مستعمل ہے۔اسی لیے آدمی کو ’’ لکع ‘‘ کہا جاتا ہے اور عورت کو لکاع (کمینہ مرد، کمینی عورت)یہ اس وقت ہو گا جب لوگوں میں جاہ ، جلال ، خوبصورت سواریوں اور بڑے بڑے گھروں کے لحاظ آدمی دنیا میں معزز ہو گا کیونکہ وہ کمینہ ہے۔ ہر طریقے سے (حلال و حرام کی تمیز کیے بغیر) مال کمائے گا اور لوگوں کے ساتھ مل کر ان کی خواہشات کے مطابق خرچ کرے گا تو وہ دنیا سے الگ ہو گیا۔ ۶۵۔مسجدوں کو راہداری بنالینا اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی انسان مسجد سے گزرے گا تاکہ وہ دوسری طرف چلا جائے، اس کا کوئی نماز پڑھنے یا مسجد میں (بیٹھ کر ذکر و اذکار کرنے کا )کوئی ارادہ نہ ہوگا۔تومساجد کونماز سے بڑھ کر ایک راہداری کے طور پر استعمال کیا جانے لگے گا۔
Flag Counter