Maktaba Wahhabi

83 - 362
بیوی کا مطیع اور ماں کا نافرمان ہو جائے گا دوست کے ساتھ وفا اور باپ کے ساتھ بے وفائی کرے گا …‘‘ ( مکمل حدیث کے لیے دیکھیں علامت ۴۵) ۴۱۔دوست کی قربت اور والد سے دوری اس قسم کی نافرمانی بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے دوستوں یاروں اور ساتھیوں کے ساتھ مجلس لگانے اور گپ شپ کرنے میں خوشی محسوس کرے، اور ماں باپ کو چھوڑ دیا جائے۔ بلکہ ایسا بھی اکثر ہوگا کہ والدین کی مجلس سے بڑھ کر خوشی دوست و احباب کی مجلس میں محسوس کی جائے۔ خصوصاً اس وقت جب باپ عمر میں کافی بڑا بھی ہو، اور پوچھ گچھ کرنے والا ٹوکنے والا، اور تنقید و ملامت کرنے والا بھی ہو۔ مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی لازم ہے کہ انسان اپنے والدین کے حقوق پہچانے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’اور اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔‘‘ (البقرہ: ۸۳)
Flag Counter