Maktaba Wahhabi

96 - 362
اور قلم کا ظاہر ہونا۔‘‘ (مسند احمد ، شیخ شعیب ارناؤوط نے حسن کہا ہے۔ ) شاید کہ قلم ظاہر ہونے سے مراد یہ ہوکہ : کتابت اور کتاب پھیل جائیں گے ؛ بہت ساری کتابیں طبع و نشر کی جائیں گی۔یہاں تک کہ لوگوں کی غالب تعداد کے پاس کتاب میسر ہوگی۔ اس لیے کہ کتاب کی طباعت، تصور اور نشرو اشاعت کے جدید ترین وسائل میسر ہوں گے۔ مگر اس کے باوجود آپ دیکھیں گے کہ لوگوں میں اپنے دین سے جہالت اور امورِ شریعت سے بے خبری منتشر ہے۔ اس کی تائید سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث سے ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ جہالت غالب ہوگی، علم کم ہوجائے گا، زنا زیادہ ہونے لگے گا اور شراب پی جائے گی، مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں اتنی زیادہ ہو جائیں گی کہ پچاس عورتوں کا نگران ایک مرد ہوگا۔‘‘ ( متفق علیہ) یہ نشانی ظاہری طور پر ہر اس انسان کو نظر آسکتی ہے جو ذرا بھر بھی لوگوں کے ان کے دین سے متعلق احوال میں غور وفکر کرے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ سب کو دین کی سمجھ عطا فرمائے۔ ۵۶۔زبان سے مال کمانا اور کلام پر فخر کرنا اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے کہ انسان مال کمائے یا شرعی طریقے کے مطابق دنیا کمائے۔ اسی قسم سے وہ مشروع کمائی بھی ہے جو بیان ؛ کلام اور حجت کے ذریعہ سے ہوتی ہے، جیسے کہ اساتذہ کرام یا وکلاء حضرات اور
Flag Counter