لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبرکہیں گے تو ان کی لیے کشادگی کر دی جائے گی۔ اور وہ اس میں داخل ہو جائیں گے اور مال غنیمت لوٹ لیں گے۔ پس اسی دوران کہ وہ مال غنیمت آپس میں تقسیم کر رہے ہوں گے کہ انہیں ایک چیخ سنائی دے گی جو کہہ رہا ہوگا کہ دجال نکل چکا ہے تو وہ ہر چیز چھوڑ کر لوٹ جائیں گے۔‘‘ (مسلم) امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’قاضی عیاض نے فرمایاہے: ((صحیح مسلم کے تمام اصلی نسخوں میں یہی لفظ ہے کہ وہ بنی اسحق سے ہوں گے۔ ‘‘ بعض علمائے کرام کا فرماناہے: ’’ معروف اور محفوظ بات یہی ہے کہ (بنی اسماعیل ) اس پر حدیث اور اس کا سیاق دلالت کرتے ہیں ، اس لیے کہ اس سے مراد عرب لیے گئے ہیں ، اور اس شہر سے مراد قسطنطنیہ ہے۔ ‘‘ اس کے علاوہ جو چیز ان کے بنی اسماعیل ہونے پر دلالت کرتی ہے وہ حضرت ذی مخمر والی روایت ہے۔ جس میں ہے کہ رومی اپنے ساتھیوں سے کہیں گے: تمہارے لیے عربوں کی حد کافی ہے۔ پھر وہ غداری کریں گے، اور مسلمانوں کے ساتھ ایک بہت سخت جنگ کے لیے جمع ہوں گے۔ یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ آخری اور بڑی جنگ رومیوں اور عربوں کے مابین ہوگی۔ اس حدیث کے ابواب بھی ظاہری طور پر اسی پر دلالت کرتے ہیں ۔ اور جو لوگ اس خون ریز جنگ میں شریک ہوں گے وہی قسطنطنیہ فتح کریں گے۔ اور اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان بھی دلالت کرتا ہے جو سیّدنا عمروبن عوف رضی اللہ عنہ والی روایت میں ہیکہ ’’ پھر ان کی طرف اہل حجاز کے مسلمانوں کا ایک لشکر نکلے گا۔‘‘ پس یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ وہ بنو اسمعیل ہوں گے نہ کہ بنو اسحق۔ واللہ اعلم (اتحاف) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |