اس بڑی اور خون ریز جنگ کے دن مسلمانوں کے لشکر کاپڑاؤ شام کے شہر دمشق میں غوطہ کے مقام پر ہوگا۔ وہ اس وقت روئے زمین کا سب سے بہترین لشکر ہوگا۔ جنہیں اللہ تعالیٰ رومیوں پر فتح عطا کریں گے۔ سیّدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس جنگ کے دن مسلمانوں کا خیمہ غوطہ میں ہوگا، وہ اس شہر کے نواح میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے، یہ شام کے بہترین شہروں میں سے ہے۔‘‘ (مسند احمد، مستدرک حاکم) ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس بڑی جنگ کے دن مسلمانوں کا خیمہ غوطہ میں ہوگا، اس میں ایک شہر ہوگا جسے دمشق کہا جاتا ہوگا۔یہ اس وقت مسلمانوں کی سب سے بہترین منزل ہوگا۔‘‘ (مسند احمد، ابو داؤد) اس وقت اللہ تعالیٰ فلسطین کو مسلمانوں کے ہاتھوں پر بغیر قتال کے فتح کریں ۔ اس دن امام مہدی کی قیادت میں ان لوگوں کا اسلحہ سبحان اللّٰہ، الحمد للّٰہ، لا إلہ إلا اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر کہنا ہوگا۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم نے ایک شہرکا سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں اور دوسری طرف سمندر میں ہے ؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں ؛ اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ بنو اسحق میں سے ستر ہزار آدمی جنگ نہ کرلیں ۔ جب وہ وہاں آئیں گے تو اتریں گے۔ وہ نہ ہتھیاروں سے جنگ کریں گے ؛اور نہ تیر اندازی کریں گے؛ وہ کہیں گے: لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر ؛ تو اس سے اس شہر کی ایک طرف گر جائے گی(ثور نے کہا میں سمندر کی طرف کے علاوہ کوئی دوسری طرف نہیں جانتا)۔ پھر وہ دوسری مرتبہ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |