سے ملک شام کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ’’ اس طرف دشمن اہل اسلام سے لڑنے کے جمع ہوں گے؛ اور اہل اسلام ان سے لڑنے کے لیے جمع ہو جائیں گے۔‘‘ میں نے کہا: آپ کی مراد رومی ہیں ؟ انہوں نے کہا :ہاں ۔ اور اس وقت سخت شدت کی جنگ ہوگی ؛اور مسلمان موت پر شرط لگائیں گے کہ وہ غلبہ کے بغیر واپس نہ لوٹیں گے۔ پھر وہ خوب جہاد کریں گے۔ یہاں تک کہ ان کے درمیان رات کا پردہ حائل ہو جائے گا۔ پھر یہ بھی لوٹ آئیں گے اور وہ بھی واپس آجائیں گے ؛اور کوئی ایک گروہ غالب نہ ہوگا ،اور جو لشکر لڑائی کے لیے آگے بڑھا تھا وہ ہلاک اور فنا ہو جائے گا۔مسلمان ایک اور لشکر آگے بھیجیں گے جو موت پر شرط لگائیں گے کہ وہ غلبہ کے بغیر واپس نہ آئیں گے۔ پس وہ بھی جنگ کریں گے یہاں تک کہ شام ہو جائے پھر یہ بھی واپس آجائیں گے اور وہ بھی لوٹ جائیں گے اور کوئی غالب نہ ہوگا۔ اور جو لشکر لڑائی کے لیے آگے بڑھا تھا وہ ہلاک اور فنا ہو جائے گا۔ ۔ پس جب چوتھا دن ہوگا تو باقی اہل اسلام ان پر حملہ کردیں گے تو اللہ کافروں پر شکست مسلط کر دے گا۔ اور ایسی لڑائی ہوگی کہ ویسی کوئی نہ دیکھے گا؛ یا کہا کہ ویسی کسی نے دیکھی نہ ہوگی۔ یہاں تک کہ پرندے بھی ان کے پہلوں کے پاس سے گزریں گے تو وہ بھی آگے نہ بڑھ سکیں گے، یہاں تک کہ مردہ ہو کر گر پڑیں گے۔ اور ایک باپ کی اولاد کو شمار کیا جائے گا تو وہ سو ہوں گے اور ان میں سے سوائے ایک کے کوئی بھی باقی نہ رہے گا۔ پس اس حال میں کس غنیمت پر خوشی ہوگی یا کون سی میراث کو تقسیم کیا جائے گا؟ پھر اسی دوران مسلمان ایک اور بڑی آفت کی خبر سنیں گے جو اس سے بھی بڑی ہوگی۔ پس ان کے پاس ایک چیخنے والا آئے گا کہ: دجال ان کے بعد ان کے بال بچوں میں آگیا ہے۔ یہ سنتے ہی اپنے ہاتھوں میں موجود چیزوں کو پھینک دیں گے اور اس کی طرف متوجہ ہوں جائیں گے۔ پھر دس سواروں کا ہراول دستہ روانہ کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں ان کے اور ان کے آباء اجداد کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگوں کو پہچانتا ہوں اور وہ اس دن اہل زمین سے بہترین شہسوار ہوں گے یا اس دن وہ زمین والوں میں سے بہترین شہسوار ہوں گے۔‘‘ (مسلم) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |