Maktaba Wahhabi

120 - 362
جنگوں میں مرد ہی کام آتے ہیں عورتیں نہیں ۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ان فتوحات کی طرف اشارہ ہے جن میں بہت زیادہ لونڈیاں ہاتھ لگیں گی یہاں تک کہ ایک آدمی کو کئی کئی لونڈیا ملیں گی۔ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ ظاہر تو یہ ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک نشانی ہے، اس میں کوئی دوسرا سبب نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ آخری زمانے میں ایسا کریں گے کہ مرد پیدا کرنے والے کم ہوجائیں گے، اور عورتیں پیدا کرنے والے بڑھ جائیں گے ۔‘‘ (فتح الباری: ۱/ ۱۳۳) سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی، یا آپ نے فرمایا کہ: قیامت کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ جہالت غالب ہوگی، علم کم ہوجائے گا، زنا زیادہ ہونے لگے گا اور شراب پی جائے گی، مرد کم ہو جائیں گے عورتیں اتنی زیادہ ہو جائیں گی کہ پچاس عورتوں کا نگران ایک مرد ہوگا۔۔ اور ایک روایت میں ہے : ’’زنا پھیل جائے گا، مرد کم ہوجائیں گے اور عورتیں زیادہ ہوجائیں گی ۔‘‘ (متفق علیہ) جو کوئی آج کل ہمارے حالات پر غور کرے تو دیکھے گا کہ عمومی طور پر پوری دنیا میں لڑکے پیدا ہونے کی نسبت لڑکیوں کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔ قابل اعتماد انٹر نیشنل سروے کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت بہ نسبت عورتوں کے مرد تعداد میں کم ہیں ؛ اور یہ بات ہمارے اس زمانے میں عام ہے۔
Flag Counter