پھر یہ لوگ جمع ہوگئے اورجو بھی مسلمان ان کے قریب سے گزرتا اس کو قتل کردیتے۔ انہوں نے سیّدنا عبد اللہ بن خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ؛ اور ان کی بیوی کا پیٹ چاک کردیا۔ جب جناب علی رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا : انہیں کس نے قتل کیا ہے ؟ تو جواب میں کہنے لگے : ہم سب نے انہیں قتل کیا ہے۔ پھر سیّدناعلی رضی اللہ عنہ نے ان کے مقابلہ کے لیے ایک لشکر تیار کیا، نہروان کے مقام پر دونوں لشکروں کا آمنا سامنا ہوا، اور انہیں انتہائی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |