دیتاہے۔‘‘ ( آل عمران: ۳۷) زکریا علیہ السلام نے بی بی مریم کے لیے مسجد میں ایک مقام خاص کردیا تھا ؛ جہاں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جاتا تھا۔ اس گوشے میں بی بی مریم شب و روز اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتی رہتی تھیں ۔ حضرت زکریا علیہ السلام جب بھی ان کی عبادت کی جگہ بی بی مریم کے پاس تشریف لے جاتے تو دیکھتے کہ ان کے پاس گرمیوں کا پھل سردیوں کے موسم میں موجود ہے۔ اور سردیوں کا پھل گرمیوں میں ۔تو آپ پوچھتے : یہ کھانا تیرے پاس کہاں سے آتا ہے؟ تو بی بی مریم جواب دیتی:’’ اللہ کے پاس سے آتا ہے۔‘‘یعنی یہ اللہ کا رزق ہے جو اس نے مجھے دیا ہے:’’بے شک اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب روزی دیتاہے۔‘‘فرشتوں نے بی بی مریم رضی اللہ عنہا کو بشارت دی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور تجھے پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب کر لیا۔اے مریم تم اپنے رب کی اطاعت کرو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔‘‘ (آل عمران :۴۲۔۴۳) اللہ تعالیٰ بیان فرمارہے ہیں کہ بے شک ملائکہ نے بی بی مریم کو اس زمانے کی سب عورتوں میں سے ؛ اللہ کے ہاں ان کے چنے جانے کے متعلق خبر دی۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک ایسے بیٹے کی پیدائش کے لیے چن لیا ہے جو بغیر باپ کے پیدا ہوگا۔اور یہ بھی بشارت دی کہ وہ بچہ ایک محترم نبی ہوگا جو… ’’ لوگوں سے اپنے گہوارے میں باتیں کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی ۔‘‘ (آل عمران: ۴۶) یعنی چھوٹی عمر میں بھی انہیں اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک کی عبادت کی طرف دعوت دے گا۔اور ایسے ہی اپنی ادھیڑ عمر میں بھی۔ یہ آیت اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ آپ ادھیڑ عمر کو پہنچیں گے، اور اس وقت بھی لوگوں کو اللہ کی طرف بلائیں گے۔ انہیں کثرت کے ساتھ عبادت کرنے رکوع و سجود کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ آپ اس کرامت کو پانے کی اہل ہوسکیں ؛ اور اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کریں ۔ کہا جاتا ہے کہ آپ جب نماز میں کھڑی ہوتیں تو اتنی دیر کھڑی رہتی کہ آپ کے پاؤں پھٹ جاتے۔اللہ تعالیٰ ان پر اوران کے ماں باپ پر رحم کرے۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے (اتباع و اقتدا کرنے) کے لیے چار عورتیں ہی کافی ہیں ۔ مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اور فرعون کی بیوی آسیہ۔‘‘ (یہ حدیث صحیح ہے۔) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |