حضرت مریم علیہا السلام کے حمل کا قصہ جب ملائکہ نے حضرت مریم علیہا السلام سے گفتگو کی، اورانہیں ان کے منتخب کیے جانے کے بارے میں خبر دی، اور یہ کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایک ایسا پاکباز بچہ دے گا جو کہ ایک نبی ہوگا، پاک او رعزت والا ہوگا۔اور معجزات سے اس کی تائید کی جائے گی تو آپ کو باپ کی موجودگی کے بغیر بچہ ہونے کی خبر پر تعجب ہوا۔ اس لیے کہ آپ کا شوہر نہیں تھا۔ سوملائکہ نے انہیں بتایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے، اور جب وہ کسی چیز کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے کہتا ہے ہو جا، اور وہ ہوجاتی ہے۔ وہ اس پر دل برداشتہ ہوئیں ، توبہ کی، اور اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا۔ آپ جانتی تھیں کہ اس میں ان کے لیے بہت بڑی آزمائش ہے۔ اور اس وجہ سے لوگ آپ پر باتیں بنائیں گے، اس لیے کہ ان کوحقیقت کی خبر نہیں ۔ بلکہ وہ ظاہری حالت کی طرف بغیر کسی تدبر و تفکر کے دیکھتے ہیں ۔ آپ مسجد سے صرف حیض کے دوران یا کسی ضروری حاجت جیسے پانی یا غذا کے حصول کے لیے نکلتی تھیں ۔ آپ مسجد سے کسی کام سے نکلیں ؛ اور اکیلی دور چلی گئیں ، یعنی مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصہ میں اکیلی گوشہ نشین ہوگئیں ۔ تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف جبرئیل امین کو بھیجا ؛ جو(ان کے سامنے ایک بشر کی صورت میں پیش ہوئے ) جب مریم نہیں انہیں دیکھا تو کہا: ’’میں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تو کچھ بھی اللہ سے ڈرنے والا ہے۔‘‘ (مریم) یعنی اگر تو متقی انسان ہے، اور اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتا ہے تو اپنے متعلق میری اس پناہ کو قبول کر، اورمجھ سے دور ہوجا۔ تو اس نے جواب دیا کہ’’ میں تو اللہ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں ، تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دینے آیا ہوں ۔‘‘ فرشتے نے ان سے یہ کہتے ہوئے خطاب کیا: ’’ میں انسان نہیں ہوں ، بلکہ میں ایک فرشتہ ہوں ، جسے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے، تا کہ میں تمہیں ایک پاکیزہ بچہ دوں ۔‘‘ تو کہنے لگیں : ’’بھلا میرے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘ میرے ہاں بچہ کیسے ہوسکتا ہے جب کہ ’’مجھے تو کسی انسان کا ہاتھ تک نہ لگا اور نہ میں بدکار ہوں ۔‘‘ یعنی نہ ہی تو میرا شو ہر ہے، اورنہ ہی میں فحاشی کے کام کرنے والی ہوں ۔ تو فرشتے نے کہا بات تو یہی ہے، لیکن تیرے پروردگار کا ارشاد ہے کہ ’’وہ مجھ پر بہت ہی آسان ہے۔‘‘ یعنی فرشتے نے ان کے تعجب پر جواب دیتے ہوئے کہا : یہ تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے، بے شک وہ تم سے ایک بچہ پیدا کرے گا۔ اورایسا کرنا اس پر بہت آسان ہے۔ اوروہ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ اور اس کا فرمانا ہے: ’’ ہم تو اسے لوگوں کے لیے ایک نشانی بنا دیں گے۔‘‘ تاکہ اس کی پیدائش ہماری کمال قدرت کی دلیل |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |