Maktaba Wahhabi

249 - 362
’’ دجال مشرق کے ایک علاقہ سے نکلے گا جس کا نام خراسان ہے، اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے گویا تہہ بہ تہہ ڈھالیں ہیں ۔‘‘(یعنی چپٹے اور پرگوشت) (ابن ماجہ ) عورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دجال قنات کے راستے پر دلدلی جگہ پر اترے گا تو اس کی طرف نکلنے والوں کی اکثر تعداد عورتوں کی ہوگی۔ یہاں تک کہ کوئی انسان اپنے کسی قریبی کی طرف لوٹے گا، یا اپنی ماں ، اپنی بیٹی، اپنی بہن یا اپنی پھوپھی کی طرف پلٹے گا او راس خوف سے باندھ دے گا تاکہ کہیں وہ دجا ل کی طرف نہ نکل جائے ۔‘‘ (مسند احمد ) دجال کے ٹھہرنے کی مدت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کی مدت قیام کے متعلق سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ’’وہ چالیس دن تک زمین میں رہے گا؛ایک دن سال کے برابر ہوگا، (یعنی پہلا دن، اس طرح گزرے گا جیسے سال) اور ایک دن ایک مہینے کے بر ابر ہوگا۔(یہ اس کا دوسرا دن ہوگا ) او رایک دن ایک ہفتہ کے برابر ہوگا (یہ تیسرا دن ہوگا ) باقی (سینتیس ) ایام تمہارے عام دنوں کی طرح ہوں گے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے ان دنوں کے بارے میں پوچھا :’’ کیا اس ایک دن میں ایک دن کی نماز کفایت کرجائے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ نہیں ، بلکہ اس (دن
Flag Counter