نمازوں کے اوقات )کااندازہ لگاؤ گے۔ ‘‘ (متفق علیہ) فتنہ ء دجال سے نجات کا طریقہ اس سے ملنے سے دور رہا جائے سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی دجال کے بارے میں سنے، اسے چاہیے کہ وہ اس سے دور رہے، اللہ کی قسم ! اس کے پاس کوئی آدمی آئے گا، وہ سمجھ رہا ہوں گا کہ میں مومن ہوں ، تو اس کے ساتھ جو شبہات دے کر بھیجا گیا ہے ان کی پیروی کرنے لگ جائے گا ۔‘‘ (ابوداؤد، مستدرک حاکم) اس حدیث کا معنی یہ ہے کہ جو کوئی دجال کے نکلنے کے بارے میں سنے، اسے چاہیے کہ وہ اس سے دور رہے، اس کے قریب نہ جائے کیونکہ کوئی انسان دجال کے پاس جائے گا، وہ گمان کرتا ہوگا کہ وہ بڑے مضبوط ایمان والا ہے ؛ پھر اچانک وہ بھی اس کی اتباع کرنے والوں اور اس کے مدد گاروں میں سے ہوگا۔کیونکہ دجال کے پاس ایسے شبہات اور مشکلات ہوں گی جیسے جادو، اور مردے کو زندہ کرنا وغیر ہ کہ ان کے سامنے انسان اپنے ایمان پر قائم نہیں رہ سکے گا۔ سیّدہ ام شریک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لوگ دجال سے پہاڑوں کی طرف بھاگیں گے ۔‘‘ (مسلم) اس زمانے میں مسلمانوں کے لیے ایک عادل خلیفہ ہوگا، یعنی مہدی ۔ اللہ تعالیٰ سے مدد کی طلب سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو کوئی اس کی آگ سے آزمایا جائے، اسے چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرے ۔‘‘ (ابن ماجہ) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |