Maktaba Wahhabi

248 - 362
انہیں مل جائے گی۔ تمام امتیں اس مسیح کی خدمت کریں گی؛ اور اس کی فرمانبرداری کریں گی۔ اس وقت ہر یہودی کے لیے دو ہزار آٹھ سو غلام ہوں گے جو اس کی خدمت کریں گے۔ تین سو دس کون اس کی حکومت کے ماتحت ہوں گے۔ مسیح نہیں آئے گا مگر شریر لوگوں کی حکومت ختم ہونے کے بعد۔ اور اس یہ منتظر یہودیوں کے لیے ان کے ملک اسرائیل کو سچ کر دکھائے گا۔ اور اس کے آنے پر یہی امت باقی تمام امتوں پر مسلط ہوگی۔‘‘ (کنز المرصود فے قواعد التلمود، فصل نمبر ۷) کافر اور منافق سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مکہ اور مدینہ کے علاوہ ہر شہر کو دجال روند ڈالے گا اور مکہ مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے پہرہ دینے کے لیے صف باندھے کھڑے ہوئے ہوں گے پھر وہ دلدلی زمین میں اترے گا اور مدینہ تین مرتبہ لرزے گا اور مدینہ سے ہر کافر منافق نکل کر دجال کی طرف چلا جائے گا۔‘‘ (متفق علیہ) اس حدیث کے معانی کا بیان پہلے گزر چکاہے۔ جاہل دیہاتی سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے ایک لمبی روایت مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کا فتنہ یہ ہوگا کہ ایک گنوار دیہاتی سے کہے گا :دیکھ اگر میں تیرے ماں باپ کو زندہ کروں جب تو مجھ کو اپنا رب کہے گا؟ وہ کہے گا بے شک پھر وہ شیطان دجال کے حکم سے اس کے ماں باپ کی صورت بن کر آئیں گے اور کہیں گے بیٹا اس کی اطاعت کر یہ تیرا رب ہے ۔‘‘ (ابن ماجہ ) چپٹے مونہوں والی قوم سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا :
Flag Counter