Maktaba Wahhabi

247 - 362
[المطرقۃ] وہ چمڑا جو ڈھال کی پشت پر چڑھا یا جاتا ہے۔ ان لوگوں کے چہروں کوچمڑہ چڑھے ڈھال سے تشبیہ اس لیے دی گئی ہے ان کے چہرے گول، اور گوشت کی کثرت کی وجہ سے سخت ہوں گے۔ مسئلہ : …دجال کے پیروکار کثرت کے ساتھ یہودی کیوں ہوں گے؟ جواب:…اس لیے کہ یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ مسیح دجال ہی وہی مسیح ہے جس کا انتظار یہودی کررہے ہیں ۔ یہودی عقیدہ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ داؤد علیہ السلام کی نسل میں سے ایک آدمی کو ملک عطا کیا جائے گا۔ یہی داؤدی منتظر آئے گا اور ان کے لیے ملک قائم کرے گا اس کانام ان کی کتابوں میں : المیسیاہ لکھا گیا ہے۔ یہودی طقوس(مناجات)میں سے : ایک وہ دعا بھی ہے جس میں وہ دجال کے جلدی نکل آنے کے لیے دعا کرتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے یہودی عید فصح [1] کے روز خاص دعائیں مقرر کررکھی ہیں ۔ تلمود میں ہے ’’جب مسیح آئے گا زمین فطیرے (ایک قسم کا کھانا ) اور کپڑے نکالے گی، گندم کے اتنے بڑے بڑے دانے اگیں گے جو کسی بڑے صحت مند بیل کے گردوں کے برابر ہوں ، اس وقت یہودیوں کی حکومت
Flag Counter