دجال کے پیرو کار اس میں کوئی شک نہیں کہ دجال اپنی ان قدرات اور مختلف فتنوں ؛ اورلوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ان فتنوں کے استعمال کرنے کے مختلف اسالیب لوگوں کو اس کی اتباع کی طرف کھینچ لائیں گے اوراس کے بارے میں الوہیت کا اعتقاد رکھیں گے۔ اس وجہ سے بھی بہت سے لوگ گمراہ ہوں گے کہ جو کچھ (مال و دولت )اس کے پاس ہے، اس میں رغبت رکھتے ہوں ، یا دجال سے خوفزدہ ہوکر بھی اس کی اتباع کریں گے یا کچھ لوگ اس وجہ سے بھی اس کی پیروی کریں گے کہ وہ اسلام اور اہل اسلام کے خلاف جنگ کرکے انہیں ختم کرنا چاہتے ہوں گے۔ اس لحاظ سے اس کے پیروکاروں میں بذیل اقسام کے لوگ ہوں گے۔ یہودی:… سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اصبہان [1] کے ستر ہزار یہودی دجال کے پیروکار ہو جائیں گے جن پر طیالسے(جبے) ہوں گے۔‘‘ (مسلم) سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’دجال ضرور بالضرور خوز اورکرمان کے علاقوں میں ستر ہزار یہودیوں کے ساتھ اترے گا،ان کے چہرے [المجان المطرقۃ] چپٹے ہوں گے جیسے ہتھوڑے ۔‘‘ (مسند احمد) [ المجان المطرقۃ] یعنی ان کے سر چھوٹے ہوں گے اور چہرے بیضوی یا گول ہوں گے۔ اسی لمحے وہ برابر بھی ہوں گے۔ اس کی وجہ رخساروں کا ابھرنااورہڈیوں کا برابر ہونا ہوگا۔ آنکھیں اور ناک تکوینی ہوں گے۔ جن سے آنکھوں کا محور بالکل صاف طور پر معلوم ہوگا۔ [ المجان] مجان مجن کی جمع ہے۔ عربی میں اس کا معنی ہے ’’ تُرس ‘‘ یعنی ڈھال۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |