Maktaba Wahhabi

242 - 362
ڈالے گا۔ پھر سر زمین مدینہ میں تین بار زلزلہ آئے گا۔پھر کوئی بھی منافق مرد و عورت اورفاسق مرد و عورت باقی نہیں بچے گا مگر وہ دجال کی طرف نکل پڑے گا، یہی نجات کا دن ہے ۔‘‘ (مسند احمد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی بھی شہر ایسا نہیں ہوگا جسے دجال روند نہ ڈالے سوائے مکہ اور مدینہ۔ ان شہروں کا کوئی بھی راستہ نہیں مگر اس پر فرشتے تلوار لٹکائے اس کی حفاظت کررہے ہیں ۔ پھر(دجال) نمکین زمین میں اترے گا۔ ایک روایت ہے میں ہے: جرف کی نمکین (شوریدگی والی) زمین میں اترے گا۔ اور وہاں پر پڑاؤ ڈالے گا۔‘‘ ایک روایت میں ہے : ’’یہاں تک کہ دجال مدینہ کے قریب سرخ پتھروں والی جگہ، شوریدگی والی زمین کے قریب پڑاؤ ڈالے گا۔ مدینہ میں تین بار زلزلہ آئے گا؛ جس سے ہر کافر اور منافق اس کی طرف نکل پڑے گا ۔‘‘ (ابن ماجہ) (شوریدہ زمین) : عام طورپر یہ نمکین (یا دلدلی )جگہ کے لیے بولا جاتا ہے۔ مدینہ کی ساری زمین ہی تقریباً نمکین ہے ؛ مگر زیادہ سخت نمک والی زمین شمال کی طرف پائی جاتی ہے۔ (جرف): یہ مدینہ کا نواحی علاقہ ہے، جو مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر شمال کی جانب میں واقع ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرف شام کی طرف قصاصین نامی جگہ کے مابین پایا جاتا ہے۔ اس علاقے کو آج کل ڈسٹرک ازھری کہا جاتاہے۔ لیکن ابھی تک جو دلائل ہم نے پیش کیے ہیں ان کی روشنی میں ظاہر ہوتا ہے کہ جرف کا قنات کی گزر گاہ تک پھیلا ہوا ہے۔ قنات سے مراد وادی حمض ہے۔ جس میں مجمع اسیال کو شامل ہے۔ یہ تمام نام یمنی بادشاہ تبع نے
Flag Counter