تک آئے گا۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے : ’’ وہ احد پہاڑ پر چڑھے گا، اور مسجد نبوی کو دیکھے گا؛ اور جو لوگ اس کے آس پاس ہوں گے، ان سے کہے گا؛ یہ سفید گھر ہے، (یعنی مسجد نبوی ) یہاں تک کہ جب احد کے پیچھے پہنچے گا، وہاں فرشتے اس کی راہ میں کھڑے ہوں گے، جو اس کا چہرہ شام کی طرف موڑ دے گا۔ وہ وہاں پہنچ کر ہلاک ہوگا، وہاں پہنچ کر ہلاک ہوگا۔‘‘ (مسلم) ایک دوسری روایت میں محجنبن ادرع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں خطبہ دیا اور فرمایا: ’’ نجات کا دن، اورکیا معلوم یوم نجات کیا ہے ؟ نجات کا دن، اورکیا معلوم یوم نجات کیا ہے ؟نجات کا دن، اورکیا معلوم یوم نجات کیا ہے ؟ تین بار فرمایا۔ آپ سے پوچھا گیا : یوم نجات کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ’’دجال آئے گا، وہ احد کے پہاڑ پر چڑھے گا ؛ پھر مدینہ کی طرف دیکھے گا، اور اپنے ساتھیوں سے کہے گا : کیا تم اس سفید محل کو دیکھ رہے ہو؟ یہ احمد کی مسجد ہے۔ پھر وہ مدینہ کی طرف رخ کرے گا، اس کے ہر راستے پر فرشتے کو تلوار لیے ہوئے پائے گا۔ پھر جرف کی شوریدہ زمین پر آئے گااور وہاں پر اپنا پڑاؤ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |